اویسٹن انجکشن نجی ہسپتال کی فارمیسی میں تیار ہونے کا انکشاف

 مقامی کمپنی کے تیار کردہ اویسٹن انجکشن نجی ہسپتال کی فارمیسی میں تیار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محکمہ صحت نے نجی ہسپتال کے تیسرے فلور کا کینسر کیئر سینٹر سیل کر دیا ہے، محکمہ صحت کے چھاپے میں انجکشن کی تیاری میں ملوث نوید نامی شخص فرار ہوگیا، ملزم نوید انجکشن مختلف آئی کلینکس کو سپلائی کرتا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے 2 ملزمان نوید عبداللہ اور بلال رشید کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، انجکشن کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعداد بینائی سے محروم ہوگئی۔

ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ سے انجکشن کا سٹاک واپس منگوانے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ بینائی سے متاثر ہونے کے بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور اور قصور سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں