ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر

ریزرو کھلاڑی

محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا: چیف سلیکٹر

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار باؤلر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ باؤلرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے باؤلر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارم اپ میچز کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں