گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 23 کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 288 ہوگئی ہے، رواں سیزن ڈینگی سے متاثر مریضوں میں 69 فیصد مرد، 31 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 195 ہوگئی جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 93 افراد متاثر ہو چکے ہیں، پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 افراد، ڈی ایچ او ہولی فیملی ہسپتال میں 79 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 21 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں