ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

 معروف پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں اپنے اور اہلیہ کے ہاں ننھے مہمان کے بارے میں بتایا اور صارفین کو بیٹے کے نام سے بھی آگاہ کیا۔

شہباز تاثیر کا کہنا تھا کہ “میری اہلیہ نے سب سے خاص اور پیارے سے بیٹے کو جنم دیا ہے، بیٹا سلمان رافیل تاثیر، ماما اور بچہ ٹھیک ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورز سے اپنے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ شہباز تاثیر اور سپر ماڈل نیہا راجپوت دو سال قبل 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اِن کا اس سے قبل بھی ایک بیٹا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر نے ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں