اسلام آباد : ڈینگی کیسزمیں مسلسل اضافہ، مزید9 مریض سامنے آگئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کےمزید9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 242 ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں،۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں 3 مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 164 جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 78 افراد متاثرہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں