موسم سرما سے قبل کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کردیا ۔

عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرماکی شروعات سے قبل کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

ادارے کی جانب سے ویکسینیشن بڑھانے اور نظر رکھنے پر زور دیا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے قطعی اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں کیونکہ اکثر ممالک کو وڈ 19-کے حوالے سے ڈیٹا مرتب کرنا ترک کردیا ہے ۔

کورونا کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا اور 5 مئی 2023 کو عالمی ادارہ صحت نے اس کی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک جبکہ کروڑوں افراد متاثر ہوئے اور تقریبا ڈھائی سال تک دنیا میں لاک ڈاؤن سمیت دیگر جزوی پابندیاں بھی رہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وبا کو ساڑھے 3 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے مگر یہ وائرس اب بھی خود کو مسلسل بدل رہا ہے، حالیہ مہینوں میں کورونا کی ای جی 5 نامی قسم سامنے آئی ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں