ورلڈ کپ 2023: قومی سکواڈ فائنل کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کی اہم بیٹھک

ورلڈ کپ 2023 کا قومی سکواڈ فائنل کرنے کیلئے سیلیکشن کمیٹی کی اہم بیٹھک منعقدہ ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی سلیکشن کمیٹی نے 18 کے بجائے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ، ورلڈکپ 2023 کے لیے ممکنہ سکواڈ کا اعلان کل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے کپتان بابر اعظم، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مختلف ناموں پر مشاورت کرلی، کپتان بابر اعظم نے چیف سیلکٹر کو اپنی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیب طاہر اور محمد وسیم جونئیر کو قومی سکواڈ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان جبکہ اسامہ میر کے 15 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانی مشکل ہے، اسامہ میر کو شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر ریزرو پول میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ طیب طاہر اور محمد وسیم جونئیر بھی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے: ویوین رچرڈز

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ ایشیا کپ سے ملتا جلتا ہی ہوگا، ایشیا کپ کے بعد اگر سکواڈ میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو مشاورت سے کی جائیگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے پری لیمنری سکواڈ کے اعلان کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر کررکھی ہے ، تمام ٹیمیں 28 ستمبر تک اپنا حتمی سکواڈ کے اعلان کرنے کی مجاز ہیں۔

اب تک آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پری لیمنری سکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں جبکہ بھارت، افغانستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوی افریقہ، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز نے سکواڈ کا اعلان ابھی کرنا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں