ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

 لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسین شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہے۔

کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم افغانستان کے خلاف آج کا میچ ہارنے پر ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی، سری لنکا نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں