بھارتی سپر سٹار ویرات کوہلی بھی پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے معترف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی پاکستان ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کی تعریف کر دی۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل طاقت اس کے باؤلرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے مضبوط سٹرینتھ اس کی باؤلنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت باؤلرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں، پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

انٹرویو میں ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے، یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں