صدر مملکت اور خاتون اول سے سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑی کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی سے سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑی نے ملاقات کی۔

صدر مملکت اور خاتون اول نے ایتھلیٹس کو سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے پر مبارک دی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا خصوصی کھلاڑیوں نے سپیشل گیمز میں 80 سے زائد تمغے جیت کر سرفخر سے بلند کیا، انہوں نے کہا خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا خصوصی بچے معاشرے کے اہم رکن ہیں، ضروری ہنر اور خصوصی تعلیم دی جائے، خصوصی بچوں کو دیگر بچوں کے ساتھ سکولوں میں تعلیم دینے کیلئے کام کرنا ہوگا، جامع تعلیم سے معاشرے میں خصوصی افراد کی ضرورتوں بارے آگاہی بڑھے گی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا خصوصی بچوں کو حقوق بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے خصوصی افراد مدد حاصل کرسکتے ہیں، خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں