ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز نے اے ٹی پی ونسٹن سیلم اوپن جیت لیا

 ارجنٹائن کے کھلاڑی سیباسٹین بیز ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ہارڈ کورٹ ٹائٹل اپنےنام کیاہے۔

ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز سنگلز کے فائنل میں ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ اپنے کیریئر کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ۔

یہ سیباسٹین بیز کی رواں سال مجموعی طور پر تیسری فتح ہے، اس فتح کے بعد مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 10 درجے ترقی پاکر وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سیباسٹین بیز ایک ہی سیزن میں تین ٹائٹل جیتنے والے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کے بعد پہلے ارجنٹائن کے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں