‘جوان’ شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم، بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن فلم ’جوان‘300 کروڑ بجٹ والی مہنگی ترین فلم بن گئی۔

جولائی میں فلم کے مختصر ٹیزر کی ریلیز کے بعد فلمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کنگ خان کی نئی فلم بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ اداکار کے شوبز کیریئر کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے اور اس کا بجٹ 300 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی بڑے بجٹ کے ساتھ فلمی شائقین کو سینما اسکرین پر بڑا ایکشن دکھانے کیلئے پرعزم تھے اسی لئے بجٹ کو محدود نہیں کیا گیا۔

اداکار کو علم تھا کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی اور وہ نئی فلم کو ’پٹھان‘ سے بھی زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتے تھے، ایکشن اور میگا تھرلر 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں