ایشین جونئیر سکواش چیمپئن شپ: عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

چین میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے انڈر 17 کیٹگری میں پاکستان کھلائی عبداللہ نواز نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دیدی۔

عبداللہ نواز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 3-11 ، 12-10 ، 8-12 ، 6-11 اور 10-12 رہا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں