کنچیلی آنکھوں والی نازش جہانگیر کا مسحور کن رقص سوشل میڈیا پر وائرل

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی کنچیلی آنکھوں والی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا مسحور کن رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اپنی لازوال اداکاری اور خوبصورت آواز سے مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنک ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوبصورت انداز میں گانے پر جھومتے دیکھا جاسکتا ہے

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے اشعار کا استعمال بھی کیا جو کچھ اس طرح تھا۔

ہم لبوں سے کہہ نہ پائے ان سے حال دِل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے

یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر پاکستان کے ڈرامے  کہیں دیپ جلے ،  جن زادہ  سمیت بے شمار ڈراموں میں اپنی لازوال اور بے مثال اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں