وزارت صحت میں نوکریوں کی مبینہ فروخت کے الزامات، حکومت جاتے ہی بھرتیاں منسوخ

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی وزارت صحت میں نوکریوں کی مبینہ فروخت کے الزامات کے باعث حکومت کے جاتے ہی وفاقی ہسپتالوں میں کی گئی بھرتیاں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت سے وفاقی ہسپتالوں میں بھرتیوں کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، پولی کلینک، پمز ہسپتال میں کی گئیں بھرتیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

مراسلے کے مطابق پمز، پولی کلینک میں بھرتیوں کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں، پمز، پولی کلینک میں گریڈ ایک تا 15 کی بھرتیاں گزشتہ ماہ ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ پمز میں گریڈ ایک تا 15 کی 349 جبکہ پولی کلینک میں گریڈ ایک تا چار کی 60 آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں، پولی کلینک میں گریڈ 1 تا 4 بھرتی کیلئے انٹرویو جولائی میں ہوئے تھے۔

وزارت صحت نے وفاقی ہسپتالوں سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا تھا، وزارت صحت کی ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیوں نے بھرتیاں کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں