بھارت کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپیشل ٹریٹ کرنے سے انکار

 پاکستان کی تشویش پر بھارتی حکومت کا پھر ہٹ دھرمی سے جواب، پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپیشل ٹریٹ کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اسپیشل ٹریٹ نہیں کریں گے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں اتنی ہی سیکورٹی ملے گی جتنی کہ دیگر ٹیموں کو ملے گی۔

ترجمان ارندم باگچی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے اپنی ٹیم کو بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں