افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پی سی بی نے افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا، ریحان الحق کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گے، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پوٹک بیٹنگ کوچ اور مورنی مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، ڈریکس سائمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا منیجر) ہونگے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں