سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپی یونین کا شدید رد عمل

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپی یونین نے شدید رد عمل دیتے ہوئے واقعہ کو جارحانہ عمل اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

سوئیڈن میں سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا عمل کسی بھی طرح ہماری رائے کی عکاسی نہیں کرتا، قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت پر کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

یورپی یونین کا مزید کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، یہ بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا وقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں