عید قربان پر طبی ماہرین نے چٹورے افراد کیلئے فوڈ پوائزننگ الرٹ جاری کر دیا

 عید قربان پر طبی ماہرین نے چٹورے افراد کیلئے فوڈ پوائزننگ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت کی ایک حد سے زائد مقدار کا استعمال آپ کو ہسپتال کے بستر تک پہنچا سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ریڈ میٹ کا ایک مخصوص حد سے زائد استعمال خطرناک ہوسکتا ہے لہٰذا کھابے اڑاتے وقت احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھنا لازم ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے میں ہاتھ پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ فریزر میں رکھے گوشت کے دورانیے پر بھی نظررکھنے کی ضرورت ہے، مخصوص مدت کے بعد گوشت میں بیکٹیریل ری ایکشن شروع ہوجاتا ہے جو کہ کھانے والوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو گوشت کھانے کے معاملے میں خصوصی احتیاط برتنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں