عروہ اور فرحان کی عید پر نئی لی گئی تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی عید کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے مداحوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین نے عید کے موقع پر ایک ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو خوبصورت سرپرائز دیا، تصاویر میں فنکار جوڑی نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، عروہ اور فرحان کی نئی تصاویر نے اِن کے چاہنے والوں کی عید کا مزہ دوبالا کر دیا۔

فرحان سعید کا عروہ کے ہمراہ اپنی یہ تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ اُن کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اس جوڑی کی تعریفیں اور اِن سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں