کیارا اڈوانی کی نئی فلم ’ ستیہ پریم کی کتھا ‘ ریلیز کیلئے تیار

 بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی کی نئی فلم ’ ستیہ پریم کی کتھا ‘ 29 جون کو ریلیز ہوگی۔

کیارا اڈوانی اپنی نئی رومانوی فلم ’ ستیہ پریم کی کتھا ‘ میں معروف اداکار کارتک آریان کے ساتھ نظر آئیں گی، سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سپریا پاٹھک، گجراج راؤ، سدھارتھ رندھیریا، انورادھا پٹیل، راجپال یادو، نرمیت ساونت اور شیکھا تلسانیہ بھی شامل ہیں۔

فلم میں کارتک آریان کے کردار کا نام ’ ستیہ پریم ‘ ہے جبکہ ’ کتھا ‘ کا کردار کیارا اڈوانی ادا کر رہی ہیں، فلم میں دونوں کی خوبصورت محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے لیکن اس بار کہانی کا زاویہ قدرے مختلف ہے۔

فلم میں شادی کے بعد جوڑوں کو درپیش مشکلات کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ فلم ٹائٹل کے حوالے سے تنازعہ کا بھی شکار ہوئی کیونکہ پہلے اسکا نام ’ ستیہ نارائن کی کتھا ‘ تھا جسے احتجاج کی وجہ سے بعد میں تبدیل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں