کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے شائے گل اور ترک گلوکار کا نیا گانا ریلیز

 معروف میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو گلوبل سیزن 2 کیلئے پاکستانی گلوکارہ شائے گل اور ترک گلوکار ایودیکی صات کا مل کر گایا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستانی اور ترکی کے فنکار دنیا بھر کے ان 19 گلوکاروں کے گروپ کا حصہ ہیں جو مل کر کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے موسیقی تخلیق کر رہے ہیں، سال 2020ء سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ترک گلوکار اب تک صرف سپاٹی فائے پلیٹ فارم پر 120 ملین سٹریم حاصل کر چکے ہیں۔

شائے گل پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں اور کوک سٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ سے انہیں دنیا بھر میں مشہوری ملی، شائے گل کو سپاٹی فائے میں پاکستان کی سب سے زیادہ سٹریم کی جانے والی فنکارہ کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کے گانے کو یوٹیوب پر 600 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں