پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کا ٹائٹن حادثے پر اظہار افسوس

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی سب میرین ٹائٹن کو پیش آنے والے حادثے پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکاراؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صبا قمر نے اندوہناک واقعہ پر انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سانحے کے موقع پر ان کی دعائیں داؤد فیملی کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماورا حسین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آخر انسان اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں، اللہ تعالیٰ یونان اور ٹائٹن حادثوں کے مرحومین پر رحم فرمائے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فریحہ الطاف نے لکھا کہ داؤد فیملی پاکستان کا ایک بہترین تجارتی خاندان ہے اور ملک کیلئے ان کی خدمات شاندار ہیں، اس سانحے پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقسمت سب میرین ٹائٹن میں پاکستان کی معروف کاروبائی شخصیت شہزداہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ٹائٹن میں موجود پانچوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں