’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘، اداکار فیروز خان کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

سوشل میڈیا پر ایک مداح نے اداکار فیروز خان سے سوال کیا کہ ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘ جس کے جواب میں انہوں نے کہا ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔

خیال رہے کہ سال 2020ء میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکار فیروز خان نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم اس کے بعد انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔

ایک اور مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟، آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں، اس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔

یاد رہے کہ 2018ء میں فیروز خان کی شادی علیزا سلطان سے ہوئی تھی، دونوں کے 2 بچے بھی تھے تاہم بعدازاں 2022ء میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد آج تک فیروز خان نے دوبارہ گھر بسانے کے بارے میں بات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں