شوہر یا سسرال کی طرف سے اسلام قبول کرنے کا دباؤ ہے نہ میرا ابھی ارادہ: سنیتا مارشل

 پاکستانی معروف اداکارہ و ٹاپ ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ان کا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان پر کوئی زبردستی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے اعتراف کیا کہ شادی کے روز کیے گئے فیصلے کے تحت ہمارے بچے اسلام کو فالو کرتے ہیں لیکن اپنی بات کروں تو اسلام قبول کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے، نہ ہی اس حوالے سے شوہر حسن یا میرے خاندان کی طرف سے کوئی دباؤ ہے، انسٹا گرام پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کمنٹ آتے رہتے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بچوں کے اسلام فالو کرنے سے متعلق سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر شروع سے ہی فیصلہ کرلیا جائے تو مشکل نہیں ہوتی، ہم نے شادی سے پہلے ہی اس چیز کا فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے اسلام ہی فالو کریں گے چونکہ میں ایک مسلم فیملی میں رہتی ہوں اس لیے حسن کے خاندان والے میرے بچوں کو بہتر سکھا سکتے ہیں، آج میرے بچے قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں، اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتی اور وقت کے ساتھ ساتھ بچوں پر چھوڑدیتی تو وہ کنفیوز ہوجاتے لہٰذا آج میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں