کیریئر کے آغاز میں یہ کہہ کر مسترد کیا گیا کہ میں ہیرو نہیں لگتا، حمزہ سہیل

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ سہیل نے کہا ہے کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں یہ کہہ کر مسترد کیا گیا تھا کہ میں ہیرو نہیں لگتا۔

اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ سہیل نے کہا کہ ایک اداکار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی مجھے اپنا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لانے اور شوبز میں قدم رکھنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں 35 سے 40 آڈیشنز دیے تھے اور پروڈکشن ہاؤسز سمیت کافی لوگوں نے انہیں یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ ہیرو نہیں لگتے۔

حمزہ نے مزید بتایا کہ کئی لوگوں نے تو میرے سامنے ہی مجھے یہ بات کہہ دی کہ میں ہیرو نہیں لگتا اور کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ میں شکل سے چھوٹا لگتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں