پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

 پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سینٹر فار سوشل جسٹس کی تیار کردہ پاکستانی دستاویزی فلم ’ہم سایہ‘ کو وینس انٹر کلچرل فلم فیسٹیول 2023 میں انسانی حقوق پر مبنی بہترین مختصر دستاویزی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

دستاویزی فلم کی نمائش 16 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں جبکہ 23 جون کو وینس، اٹلی اور دنیا بھر کے دیگر مقامات پر پیش کی جائے گی۔

یہ فلم سی ایس جے کے مختلف تحقیقی اور وکالت کے کیسز پر مبنی ہے جو پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت کی ترقی اور سماجی انصاف پر مرکوز ہے، دستاویزی فلم ”ہم سایہ“ میں لڑکیوں کے اغواء، جبری شادی، تبدیلی مذہب جیسی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں