وزیراعظم کی فرانس میں موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ میں شرکت کا امکان

 بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ رواں ماہ فرانس میں منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ کا انعقاد 22 اور 23 جون کو ہوگا، وزیر اعظم کے دورہ فرانس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

گلوبل سمٹ کے دوران وزیر اعظم کی فرانس کے صدر میکرون سے بھی ملاقات ہوگی، وزیر اعظم پاکستان میں سیلاب اور قدرتی آفات سے متعلق فریم ورک فورم پر پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں