واٹس ایپ نے کال بیک فیچر آزمائش کیلئے پیش کر دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ وِنڈوز کیلئے اپنے بِیٹا ورژن ’کال بیک‘ کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ فیچر مِس کال کا مؤثر انداز میں جواب دینے میں مدد دے سکے گا۔

تازہ ترین تبدیلی سے قبل لوگوں کو کسی کی جانب سے مس کال آنے کے بعد کال لاگ میں جا کر اس شخص کو کال کرنی پڑتی تھی تاہم، یہ فیچر صارفین کیلئے اس عمل کو بہت سادہ اور آسان کر دے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شیئر کئے جانے والے اسکرین شاٹ کے مطابق جب بھی کسی کانٹیکٹ کی کال مِس ہوجائے گی تو چیٹ وِنڈو میں اس کے نام کے آگے ایک چھوٹا سا ’کال بیک‘ کا بٹن ظاہر ہونے لگے گا، اس بٹن کو دبا کر اس شخص کو واپس کال کی جا سکے گی جس نے آپ کو کال کی تھی۔

یہ مفید فیچر صارفین کو کال لاگ یا کانٹیکٹ کی فہرست سے تفصیلات ڈھونڈنے میں بے جا صرف ہونے والے وقت اور توانائی سے بچائے گا اور وہ کال جو صارف نہیں اٹھا سکا ہوگا، فوری طور پر رابطہ کر سکے گا۔

نیا کال بیک فیچر فی الحال ان بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے جنہوں نے مائیکروسافٹ سٹور پر موجود وِنڈوز کا تازہ ترین واٹس ایپ بِیٹا ورژن انسٹال کیا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں یہ فیچر مزید لوگوں کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں