واٹس ایپ سٹیٹس میں ایک اور زبردست فیچر کا اضافہ

ٹیک جائنٹ میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے ’وائس سٹیٹس اپ ڈیٹ‘ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین وائس نوٹ ریکارڈ کر کے سٹیٹس کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین سٹیٹس کے خانے میں جا کر پینسل کا ٹیب دبا کر ٹیکسٹ بکس کے ساتھ ظاہر ہونے والے مائک کے نشان کی مدد سے وائس نوٹ اسٹیٹس شیئر کر سکتے ہیں، صارفین 30 سیکنڈ سے زیادہ طویل سٹیٹس شیئر نہیں کر سکتے ہیں۔

صارفین کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کر سکیں کہ ان کا وائس اسٹیٹس کون سن سکتا ہے اور کون نہیں،اس سے قبل اسٹیٹس دیکھنے والوں اور نہ دیکھنے والوں کے لیے سیٹنگ میں جاکر باضابطہ طور پرلوگوں کو چننا پڑتا تھا اور اس کا اطلاق تمام سٹیٹسز پر ہوتا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں