ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک سے قبل لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ لوئی وٹان موئت ہینیسے کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ دنیا کے امیر ترین شخص تھے تاہم کمپنی کے سٹاک میں کمی کے بعد برنارڈ آرناولٹ کی دولت میں کمی آئی۔

بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی دولت ایک کھرب 92 ارب ڈالر ڈالر جبکہ برنارڈ آرناولٹ کی دولت کا حجم ایک کھرب 87ارب ڈالر ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسک نے رواں سال بنیادی طور پر ٹیسلا کی وجہ سے $55.3 بلین سے زیادہ کا فائدہ اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب مسک نے چین کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے اور ان کے دورے کا مقصد چین میں اپنے کاروبار کو مضبوط کرنا اور بڑھانا ہے۔

مسک منگل کو بیجنگ پہنچے اور ان کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوئی، تاہم دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا چین غیر ملکی کاروباری اداروں کے لیے بہتر مارکیٹ اورینٹیشن اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ مسک کا کہنا تھا کہ ٹیسلا چین میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں