مصنوعی ذہانت کی بدولت ہر کوئی پروگرامر بن سکتا ہے : جینسن ہوانگ

 امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی نیویڈیا کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت اب ہر کوئی پروگرامر بن سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائی پے میں کمپیوٹیکس فورم سے خطاب کرتے ہوئے جینسن ہوانگ کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) ایک کمپیوٹنگ انقلاب کی قیادت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) کا مطلب ہے کہ اب ہر کوئی کمپیوٹر پروگرامر بن سکتا ہے کیونکہ انہیں صرف کمپیوٹر سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹنگ دور میں آپ مختلف چیزیں کر سکتے ہیں جو پہلے ممکن نہیں تھیں اور مصنوعی ذہانت یقینی طور پر اہل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی استعمال کرنا بہت آسان ہے جس کی وجہ سے یہ اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ ہر ایک صنعت کو چھونے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں