مونٹانا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی

 امریکی ریاست مونٹانا میں مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لیے قانونی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ مختصر ویڈیو ہوسٹنگ ایپلی کیشن پر پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔

گریگ گیانفورٹ نے کہا کہ یہ قانون سازی مونٹان کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی نگرانی سے بچانے کے لیے ہماری مشترکہ ترجیح کو مزید آگے بڑھائے گی۔

دوسری جانب ٹک ٹاک انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بل ایپلی کیشن پر غیر قانونی طور پر پابندی لگا کر مونٹانا کے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ہم مونٹانا کے اندر اور باہر اپنے صارفین کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کی تردید بھی کی۔

ریاستی حکام نے کہا کہ اگر ٹک ٹاک پابندی کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں