قصور: طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر ایم ایس سمیت 7 ملازمین فارغ

 طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سمیت 7 ملازمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا جس میں ایمرجنسی ، کارڈیالوجی ، گائنی سنٹر سمیت دیگر وارڈز کا وزٹ بھی کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ کے دورہ کے دوران ایمرجنسی سمیت دیگر وارڑز میں اے سی ، پنکھے تک بند تھے، ناقص انتظامات پر سیکرٹری ہیلتھ نے ایم ایس کیپٹن ریٹائرڈ اسد اکرم سمیت 7 ملازمین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ناقص انتظامات پر کسی کو نہیں چھوڑونگا، تمام ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات دینگے اس کے لیے چاہیے جو بھی کرنا پڑے کرونگا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں