تنہائی انسان کیلئے ایک روز میں 15 سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک قرار

کورونا وبا کے دوران تنہائی اختیار کرنے والے افراد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تنہائی انسان کیلئے ایک روز میں 15 سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں تنہائی کے گہرے احساس نے لاکھوں امریکیوں کو متاثر کیا ہے، کورونا وبا کے باعث بہت سے لوگ تنہائی میں چلے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں تقریباً 50 فیصد لوگ تنہائی سے متاثر ہوئے، یہی وجہ ہے کہ امریکی محکمہ صحت سماجی تنہائی کا علاج بھی اسی سنجیدگی سے کرنے پر زور دے رہا ہے جیسے منشیات کے استعمال اور موٹاپے کا کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں ماہرین نے تنہائی کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تنہائی سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ وقت سے پہلے انسان کو موت کے منہ میں بھی لے جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں