وہ اینڈرائیڈ فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

کیا آپ پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنا فون بدل لیں، ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

ابھی صارفین کو واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

یہ اینڈرائیڈ ورژن 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا یعنی اب 9 سال پرانا ہے اور یقیناً بہت کم فونز میں اسے استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

یہ پہلا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم تھا جس میں میٹریل یو ڈیزائن متعارف کرایا گیا تھا جو اب بھی اینڈرائیڈ فونز کا خاص ڈیزائن ہے۔

آپریٹنگ سسٹم کے پرانے ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص فیچرز پرانے سسٹم پر کام نہیں کرتے۔

واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 5 پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا ہے

کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر نوٹیفکیشن بھیج کر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس نوٹیفکیشن میں بتایا جائے گا کہ ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں۔

عموماً اینڈرائیڈ فونز میں آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوتا تو ایسے صارفین کو نئے فونز کو خریدنے کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں