ٹک ٹاک نے انیمیٹڈ ویڈیو سٹیکرز کا فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ڈائریکٹ میسجز کے لیے animated ویڈیو اسٹیکرز کے فیچر کو خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا۔

یہ فیچر فروری میں متعارف کرایا گیا مگر اب کمپنی نے اس کی تصدیق کی ہے، یہ ویڈیو سٹیکرز GIF تصاویر کی طرح کام کرتے ہیں اور صارفین خود بھی انہیں تیار کرکے ڈائریکٹ میسجز میں سینڈ کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ صارفین دیگر افراد کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو سٹیکرز کو استعمال کر سکتے ہیں یا خود بھی انہیں تیار کر سکتے ہیں۔

اپنا سٹیکر کیسے تیار کریں؟

اگر آپ اپنا ویڈیو سٹیکر تیار کرنا چاہتے ہیں تو کسی ڈائریکٹ میسج ونڈو میں create سٹیکر کے آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ ٹک ٹاک میں لائیکڈ، پوسٹڈ اور فیورٹ ویڈیوز میں سے کسی ویڈیو کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

جب ویڈیو منتخب کرلیں گے تو اس کے بعد آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کتنا حصہ سٹیکر میں استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ ٹیکسٹ کو بھی ایڈ کر سکتے ہیں۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں