کیش ایپ کے بانی کے قتل کے الزام میں ٹیک انٹرپرینیور گرفتار

 پولیس نے ’ کیش ایپ ‘ کے بانی باب لی کے قتل کے الزام میں ایک خود ساختہ ٹیک انٹرپرینیور کو گرفتار کر لیا۔

’ کیش ایپ ‘ ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جو کہ امریکا اور برطانیہ میں دستیاب ہے اور وہاں کے صارفین ایک دوسرے کو رقم کی منتقلی کے لئے اس ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔

کیش ایپ کے بانی 43 سالہ لی  کو 4 اپریل کو سان فرانسسکو شہر کے مرکز کے قریب چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 38 سالہ ملزم نیما مومنی کا تعلق ایمری وِل، کیلیفورنیا سے ہے، وہ اور لی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

گرفتار ملزم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ لنکڈ ان ‘ پروفائل کے مطابق وہ ایک ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ اور سٹارٹ اپ کے مالک ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس میں سان فرانسسکو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ولیم سکاٹ نے مومنی کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ اب سان فرانسسکو کاؤنٹی جیل میں زیر حراست ہیں۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لی اور گرفتار ملزم ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں