ڈالر کی اونچی اُڑان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 276.58 روپے کا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 276.58 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 13.98روپے منہگا ہوا ہے،انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 271.35 روپے تھا جو کہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 276 روپے کا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر برابر ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں