6 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی ثانیہ مرزا کا کیرئیر اختتام پذیر

ٹینس کے 6 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا کیرئیر اپنے اختتام کو پہنچا ، 36سالہ کھلاڑی نے گزشتہ روز اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل کر ٹینس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے 6گرینڈ سلام جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے ۔

36 سالہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے 2002 کے ایشین گیمز میں 15 سال کی عمر میں اپنا پہلا سینئر ٹائٹل حاصل کیا،  سال 2005 میں باقاعدہ کیریئر کا آغاز کیا ، آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں ، اس کے بعد وہ 2007 تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27 واں رہا۔

ٹینس اسٹار 2007 میں خواتین کی سرفہرست 30 خواتین کھلاڑیوں میں شامل ہوئی تھیں ، ثانیہ نے 2015 میں ویمن ڈبلز رینکنگ میں عالمی نمبرایک ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

مجموعی طور پر ثانیہ مرزا نے 43 ڈبلیو ٹی اے اور 6 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں ، 2009سے 2016 کے درمیان انہوں نے تین ویمن ٹائٹلزاور تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں