عمران خان بطور وزیراعظم کہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیوٹرل، کہیں جمہوریت دوست، کہیں

عمران خان اپنی وزارتِ عظمیٰ میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آتے تھے۔ عمران خان بطور وزیراعظم کہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیوٹرل، کہیں جمہوریت دوست، کہیں متحمل مزاج اور کہیں سلجھی ہوئی شخصیت قرار دیتے تھے۔ 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے: عمران خان گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مدد نہیں مانگ رہے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو جبکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو وہ جلسوں میں کہتے رہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں