شادی کی تقریب میں باراتی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

شادی کی تقریب میں باراتی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جبکہ بوبیاہتا جوڑا اسٹیج پر کھڑا مہمانوں کی لڑائی کو دیکھا رہ گیا۔ بھارت میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات میں ایسے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں جو بعد میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے انٹرٹینمنٹ کا سامان بن جاتے ہیں۔ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف شادی کی رسومات جاری ہیں جبکہ دوسری طرف جھگڑا ہو رہا ہے۔ مہمانوں میں کوئی کرسیاں اچھالتا رہا تو کوئی آپس میں دست و گریبان رہا جبکہ نوبیاہتا جوڑا بھی رسم ادھوری چھوڑ کر حیرت سے یہ سب دیکھتا رہا۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ لوگ اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں