This time for Africa’، مراکش کی جیت پر شکیرا کی ٹوئٹ

مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا ‘وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا’ گانے والی نامور گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فیفاورلڈکپ: کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی خیال رہے کہ آج فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹوئر پر نامور گلوکارہ نے لکھا ‘دِس ٹائم فار افریقا(This time for Africa)، ساتھ ہی انہوں نے مراکش کے لیے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں