تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف

آگرہ: برصغیر کی تاریخی عمارت تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محبت کی علامت تاج محل کی خوب صورتی میں اضافہ کرنے والے قیمتی اور تاریخی پتھر ہر سال غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ تاج محل کی چمک اور خوب صورتی کو برقرار رکھنے کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے گمشدہ پتھروں کی جگہ نئے قیمتی پتھر نصب کر دیے ہیں۔ گزشتہ 7 برسوں کے دوران تاج محل میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کر کے قیمتی پتھر لگائے گئے ہیں۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے محبت کی نشانی کے طور پر تاج محل بنوایا تھا تو اس کے سنگ مرمر کے جسم پر خوب صورتی کے لیے قیمتی پتھر بھی لگوائے تھے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تاج محل میں موجود قیمتی پتھر اب اکھڑ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں