بھارت: باپ نے ناجائز تعلق پکڑے جانے پر بیٹے کو بےدردی سے قتل کر دیا

بھارت: بے حس باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پولیس کے مطابق باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی سنگدل باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کاگزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں