بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ کے پہاڑوں پربرفباری ریکارڈ کی گئی

پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ کے پہاڑوں پربرفباری ریکارڈ کی گئی اور پہاڑوں پر برف پڑنے کے بعد چلاس شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔ کراچی کا موسم خشک رہنے کا امکان دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں