تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند کرنے کا اعلان کردیا، اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ لاہور کے اسکولز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں ہوں گی اور اسکول بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نئی روٹین کے مطابق ہوم ورک دیں تاکہ ان کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔ہفتہ وارتین چھٹیوں کا نوٹی فکیشن تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو اسکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفکیشن ہر صورت پیش کرے، جس پر سرکاری وکیل نے 3 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت نے اسموگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سکولوں کو تین روز کے لئے بند رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں