اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جاحیت جاری ہے، صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی حالیہ جارحانہ کارروائی میں ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورس کے ایک اہلکار نے جھگڑےکے بعد فلسطینی نوجوان کو زمین پر دھکیل دیا اور نہایت قریب سے گولی مار دی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز سے مختلف جھڑپوں میں چار روز کے دوران دو بھائیوں سمیت نو فلسطینی شہید اور سو زخمی ہوچکے ہیں۔ ان دنوں مقبوضہ مغربی کنارے میں صورت حال کافی خراب ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں