اسلام آباد : شہباز حکومت کی ناقص پالیسیاں کے باعث ملک پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، پانچ دسمبر کو پاکستان نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے بانڈز کی ادائیگی کرنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو معاشی تباہی کی جانب دھکیل دیا ، وفاقی وزیر خزانہ کے دعوے بھی دھرے رہ گئے۔ ملک پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، اس وقت وفاقی حکومت کے نزدیک ملک کو دیوالیہ سے بچانا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ پانچ دسمبر کو پاکستان نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے بانڈز کی ادائیگی کرنی ہے، ذرائع کا کہنا ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمد سے بھی کم ہو چکے ہیں۔ بینکوں کے پاس پہلے سے ہدایات ہیں کہ اکتیس دسمبر تک غیر ضروری ایل سی نہ کھولی جائے ، جس سے تیل اور ایل این جی کی درآمد متاثر ہو رہی ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں باون فیصد کمی ہوچکی ہے۔ مسلسل عدم ادائیگیوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ساکھ اور شیئرز کا ستیاناس ہوچکا ہے اور اسٹیٹ بینک نے شرح سود سولہ فیصد کردی ہے، جس کے باعث صنعتی پیداوار اور زرعی مصنوعات کی لاگت بڑھ جائے گی۔ مہنگائی میں بھی کمی کا کوئی امکان نہیں۔ گذشتہ سات ماہ میں آٹا فی کلو پچیس روپے، پٹرول گی لیٹر پچھہتر اور ڈیزل پچاسی روپے مہنگا ہوچکا ہے اور بجلی کا یونٹ بڑھ کر انتیس روپے تک پہنچ گیا، جس سے عوام کوفی یونٹ بارہ روپے اضافی ادا کرنا پڑرہے ہیں ۔ ترسیلات زرمیں مسلسل کمی ہورہی ہے، نیا پاکستان سرٹیفیکٹ سے باسٹھ کروڑ ڈالر نکلوالیے ہیں، ادائیگیوں میں عدم توازن کے باعث بین الاقوامی اداروں کو حکومت پاکستان پر شکوک شبہات ہیں۔ چین کی توانائی کمپنیوں کے ایک بانوے ارب روپے واجب الادا ہیں، چینی صدر کی مداخلت سے ادائیگیاں شروع ہوئیں لیکن اس کیلئے بھی صرف پچاس ارب روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح ترکیہ کی کمپنیاں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں منتظر ہیں، تیل کمپنیوں اور ریفائنریز کو بھی ادائیگیوں کا انتظار ہے۔
دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ویڈیو وائرل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا
محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں: امریکا
سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی طلاق دینے کا دعویٰ بھی کردیا
کبھی ہوائی جہاز غائب کرتے، کبھی کمرے کی چھت پر الٹے چلتے ہوئے اور کبھی اشیا کی اشکال بدلتے دکھائی دیتے ہیں
معید یوسف کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ہم چین سے زیادہ معاشی فائدے اٹھا سکتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں
اس موسم میں بالوں میں خشکی ہونے لگتی ہے اور اس وجہ سے بال جھڑنے بھی لگتے ہیں
جدہ میں کلاؤڈ برسٹ ، بارش کا 13 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے
الیکشن کمیشن 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا
وزیراعظم کی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہوگئی،طبیعت ناساز ہونے پر فیملی نے وزیراعظم کو سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا۔فیملی ذرائع
راستے دھرنے سے بند ہوں یا کنٹینرسے، انہیں کھلوانا انتظامیہ کا کام ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
غلام محمود ڈوگرکی معطلی کے بعد سی سی پی اولاہورکیلئے 3 ناموں پر غور شروع
عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان
ارشد شریف پرتشددکی شہادتیں قابل مذمت، سپریم کورٹ ان پرمتحرک کردار ادا کرے: فواد
لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود
آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے سڈنی سے میلبرن روانہ
شاہینوں نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا
مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قانونی آپشنز موجود ہیں: شاہ محمود
عمران خان حملہ: ملزم کے نیٹ ورک کا پتا لگارہے ہیں، ڈی پی او گجرات
لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے، پختونخوا کے وزیر کا اعلان
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
ٓارشد شریف قتل ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے کینیا پہنچ کر دو پاکستانی بھائیوں کا بیان ریکارڈ کرالیا، اس دن ارشد شریف کہاں سے آ رہے تھے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی تیار
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار
نگران حکومت گھبرائی نہیں، مہنگائی کو قابو میں لا رہے ہیں: نگران وزیر خزانہ
ایک روپیہ نہیں کھایا، پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال دی: پرویزالہٰی