وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف مصر کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں نوازشریف سے ملاقات میں چند اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر نوازشریف سے مشاور ت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کیلئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں